ماہرہ خان اور فواد خان کی’’نیلوفر‘‘28 نومبر کو سینماؤں کی زینت بنے گی

Nov 16, 2025 | 15:19:PM
ماہرہ خان اور فواد خان کی’’نیلوفر‘‘28 نومبر کو سینماؤں کی زینت بنے گی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سپرسٹارفن کارجوڑی ماہرہ خان اور فواد خان ایک بار پھر سلورسکرین پر ایک ساتھ نظر آئیں گے۔
فواد خان کا کہنا ہےکہ فائٹنگ فلم’’دی لیجنڈآف مولاجٹ‘‘ کے بعدرومانوی اندازمیں بڑے پردے پرواپسی ہوئی ہے،آئندہ سال مداحوں کو زیادہ فلموں میں نظر آؤں گا،لاہور میرا پسندیدہ شہر ہے،یہاں کام کر کے ہمیشہ اچھا لگتاہے۔
 اداکارہ ماہرہ خان اور فواد خان کی نئی فلم نیلوفر 28 نومبر کو ریلیز ہونے جارہی ہے،جو دی لیجنڈ آف مولاجٹ کے بعد ان کی مشترکہ واپسی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:راجکمار راؤ اور پترلیکھا بیٹی کے والدین بن گئے
فلم نیلوفر میں محبت، جذبات اور ڈرامے کا حسین امتزاج دکھایا گیا ہے جسے فوادخان اور ماہرہ خان کے مداح ان کے لیے ایک خاص تحفہ قرار دے رہے ہیں۔