راجکمار راؤ اور پترلیکھا بیٹی کے والدین بن گئے

Nov 16, 2025 | 11:28:AM
راجکمار راؤ اور پترلیکھا بیٹی کے والدین بن گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈکی معروف جوڑی راجکمار راؤ اور پترلیکھا بیٹی کے والدین بن گئے ۔
بالی ووڈکی معروف جوڑی راجکمار راؤ اور پترلیکھا نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرکے خوشی اور شکرگزاری کے ساتھ  اپنی اولاد کی آمد کا اعلان کیا۔
راجکماررائواورپترلیکھانے لکھاکہ خدا کی طرف سے ہمیں اپنی چوتھی شادی کی سالگرہ پر سب سے بڑی نعمت ملی ہے۔
راجکمار راؤ اور پترلیکھا  15 نومبر 2021ء کو چندی گڑھ میں ایک نجی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، اب وہ اپنی زندگی کا نیا خوبصورت باب شروع کر رہے ہیں۔

بالی ووڈمیں موجودان کے دوستوں نے نئے والدین کوبیٹی کی پیدائش کی مبارک باددیتے ہوئے ان کے نوزائیدہ بچے کو دعائیں دی ہیں۔راجکمار راؤ اور پترلیکھا کے شوبز کے ساتھیوں اور سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں نے بھی انہیں ڈھیروں دعاؤں اور نیک خواہشات کے ساتھ مبارکباد پیش کی ہے۔وکی کوشل، سونم کپور آہوجا، فرح خان، پریانکا چوپڑا جونس،علی فضل اور دیگر نے نئے والدین کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کااظہارکیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:نامور پنجابی گیت نگار نِمّا لوہارکا 48 سال کی عمر میں چل بسے

راجکمار راؤ اور پترلیکھا بالی ووڈ کے ان مشہور جوڑوں میں شامل ہو گئے ہیں جنہوں نے اس سال کے شروع میں اپنے بچوں کی پیدائش کا اعلان کیاجن میں وکی کوشل اور کترینہ کیف، سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی، پرینیتی چوپڑا اور راغو چڈھااوردیگرشامل ہیں۔