تیز رفتار گاڑی الٹ کر دیگر گاڑیوں سے ٹکرا گئی، 3 نوجوان جاں بحق

Nov 16, 2021 | 09:23:AM
اسلام آباد ایکسپریس وے،ٹریفک حادثہ
کیپشن: ٹریفک حادثہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  اسلام آباد ایکسپریس وے پر تیز رفتار گاڑی الٹ کر دیگر چار گاڑیوں سے ٹکرا گئی، جس سے تین نوجوان جاں بحق ہو گئے۔

حادثہ اسلام آباد ایکسپریس وے پر شکر پڑیاں کے قریب پیش آیا۔پولیس کے مطابق تیز رفتار کار الٹنے کے بعد متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت فہد اسلام، حارث اور شارق کے نام سے کرلی گئی۔

 حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی عمریں 22 سے 28 سال کے درمیان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:خاتون کا پیچھا کرکے بےہودہ اشارے کرنے والے ملزم سے متعلق اہم خبر