بنگلادیش کیخلاف سیریز؛ پاکستانی فاسٹ بولر کیچ پکڑنے کے دوران زخمی،سٹریچر پر منتقل

May 16, 2026 | 19:11:PM
بنگلادیش کیخلاف سیریز؛ پاکستانی فاسٹ بولر کیچ پکڑنے کے دوران زخمی،سٹریچر پر منتقل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بنگلا دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز پاکستان کو اس وقت شدید دھچکا لگا جب فاسٹ باؤلر حسن علی فیلڈنگ کے دوران زخمی ہوئے اور ان کو اسٹریچر پر میدان سے باہر لے جایا گیا۔

سیلہٹ ٹیسٹ میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب حسن علی نے بنگلا دیشی بیٹر کا ریٹرن کیچ لینے کی کوشش کی، تاہم گیند ان کے ہاتھ سے لگنے کے بعد ان کے سر پر جا لگی اور وہ توازن برقرار نہ رکھ سکے۔

 واقعے کے فوری بعد پاکستانی کھلاڑی اور میڈیکل اسٹاف میدان میں پہنچ گئے جبکہ حسن علی کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد اسٹریچر پر میدان سے باہر منتقل کیا گیا۔ اس دوران اسٹیڈیم میں موجود شائقین کرکٹ بھی تشویش میں مبتلا دکھائی دیے۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق حسن علی کو سر پر چوٹ آئی تاہم بعد ازاں انہوں نے ٹیم انتظامیہ کی نگرانی میں دوبارہ میدان میں واپسی بھی کی جس سے مداحوں نے سکھ کا سانس لیا، پاکستانی ٹیم پہلے ہی سیریز میں دباؤ کا شکار ہے اور ایسے میں سینئر فاسٹ باؤلر کی انجری ٹیم کے لیے پریشان کن سمجھی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان جاری دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا اور آخری میچ سیلہٹ میں کھیلا جا رہا ہے جبکہ بنگلا دیش کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں ؛  سہلٹ ٹیسٹ کا پہلا روز ختم،بنگلہ دیشی ٹیم پہلی اننگز میں278 رنز پر آل آئوٹ