بلاول بھٹو کی برطانوی وزیرخارجہ سے ملاقات،پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انورعباس)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی سے ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈلیمی پاکستان کے دورے پر ہیں، وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کے بعد ڈیوڈ لیمی نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی،ملاقات میں پر پاک بھارت حالیہ کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں کے درمیان پاک برطانیہ دوطرفہ تجارتی، سماجی اور ثقافتی تعلقات میں اضافے اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی گفتگو ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:اساتذہ کی ساڑھے 26ہزار سے زائدخالی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری