ساڑھے26ہزار سے زائد اساتذہ کی بھرتی کی منظوری
کیپشن: ٹیچر پڑھاتے ہوئے، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جنید ریاض)محکمہ سکول ایجوکیشن نے نئے اور اپ گریڈ ہونے والے 1961 سکولوں کیلئے محکمہ خزانہ سے 26898 اسامیوں پر بھرتی کی منظوری لے لی۔
مذکورہ نئی اسامیاں سکولوں سے ختم کی گئی44 ہزار کے عوض منظور کی گئی ہیں۔ہائی سے ہائرسکینڈری میں اپ گریڈ ہونے سکولوں کیلئے 4 ہزار اسامیاں منظور کی گئی ہیں جبکہ ایلمنٹری سے ہائی میں اپ گریڈ ہونے والے سکولوں کیلئے 14 ہزار اسامیاں منظور کی گئی ہیں۔اسی طرح پرائمری سے ایلمنٹری میں اپ گریڈ ہونے والے سکولوں کیلئے 5 ہزار اسامیوں کی منظوری دی گئی ہے۔
نئے بنائے گئے 53 سکولوں کیلئے 600 اسامیوں کی منظوری دی گئی ہے۔مذکورہ اسامیاں ایس ٹی آر کو دیکھتےہوئے ریشنلائزیشن سے پر کی جائیں گی۔مذکورہ اسامیاں پر نئی بھرتیاں نہیں کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:گرمی کی شدت میں اضافہ، سکولوں میں تعطیلات کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری