ایران نے جنگ پر پڑوسی ممالک سے واضح موقف مانگ لیا

Mar 16, 2026 | 20:49:PM
ایران نے جنگ پر پڑوسی ممالک سے واضح موقف مانگ لیا
کیپشن: عباس عراقچی ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ایران نے امریکا کے حملوں سے متعلق پڑوسی ملکوں سے ان کا واضح موقف مانگ لیا۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا اسرائیل کی بمباری سے 200 سے زائد بچے اور سیکڑوں شہری شہید ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ رپورٹس کے مطابق امریکی افواج کی میزبان ریاستیں قتل عام کی حوصلہ افزائی کر رہی ہیں۔

عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ان پڑوسی ریاستوں کو اپنا موقف فوری واضح کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:’آپ کس طرف ہیں؟‘ علی لاریجانی کا مسلم ممالک سے سوال