زمان پارک آپریشن:عمران خان کی ٹوئٹ پر ماہرہ خان کا ردّ عمل  

Mar 16, 2023 | 13:21:PM
پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے بھی لاہور کی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر اپنا ردعمل ظاہر کردیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے بھی لاہور کی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر اپنا ردعمل ظاہر کردیا۔

گزشتہ روز عمران خان نے اپنی رہائش گاہ کے باہر کے مناظر سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیے جو ماہرہ خان نے بھی دیکھے۔

عمران خان کی جانب سے ویڈیو پوسٹ کرنے کے کچھ دیر بعد ماہرہ خان نے اس پر اپنا ردعمل دیا۔

اداکارہ نے زمان پارک کے باہر کی صورتحال کو مضحکہ خیز قرار دیا اور لکھا کہ سب کی حفاظت کے لیے دعاگو ہوں۔

مزید پڑھیں: ڈالر ز کی قلت، آئی پی پیز کو ادائیگیاں رک گئیں

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے لیے زمان پارک آنے والی پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان کے درمیان منگل کے روز شروع ہونے والی جھڑپیں بدھ کو دوسرے دن سہ پہر تک جاری رہی تھیں۔