پیرو میں5.6شدت کا زلزلہ

Jun 16, 2025 | 12:16:PM
  پیرو میں5.6شدت کا زلزلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)جنوبی امریکی ملک پیرو میں 5 اعشاریہ 6 شدت کے زلزلہ سے 1 شخص ہلاک جبکہ 5 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ 

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے سے پیرو کا دارالحکومت لیما اور پورٹ سٹی کلاؤ متاثر ہوئے،زلزلے سے پیرو کے دارالحکومت لیما میں ایک 36 سالہ شخص ہلاک ہوا۔

امریکی جیو لوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق 11 بجکر 35 منٹ پر آیا جس کا مرکز بحر الکاہل میں تھا۔

زلزلے میں زخمی ہونے والے 5 افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں سڑکوں اور تعلیمی اداروں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر  ’’بڑااضافہ‘‘