پاکستانی دستاویزی فلم 'ہم سایا' کے نام عالمی اعزاز

Jun 16, 2023 | 15:39:PM
پاکستان کی سینٹر فار سوشل جسٹس (سی ایس جے) کی جانب سے تیار کردہ دستاویزی فلم ’ہم سایہ‘ (نیبر) نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیساک) پاکستان کی سینٹر فار سوشل جسٹس (سی ایس جے) کی جانب سے تیار کردہ دستاویزی فلم ’ہم سایہ‘ (نیبر) نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی دستاویزی فلم ’ہم سایہ‘ نے وینس انٹر کلچرل فلم فیسٹیول 2023 میں ’انسانی حقوق پر مبنی بہترین مختصر دستاویزی فلم‘ جیت لیا۔

دستاویزی فلم کی نمائش کے لئے 16 جون کو آکسفورڈ یونیورسٹی میں جبکہ 23 جون کو وینس، اٹلی اور دنیا بھر کے دیگر مقامات پر پیش کی جائے گی۔

یہ فلم سی ایس جے کے مختلف تحقیقی اور وکالت کے کیسز پر مبنی ہے جو پاکستان میں انسانی حقوق، جمہوریت کی ترقی اور سماجی انصاف پر مرکوز ہے۔

دستاویزی فلم ’ہم سایہ‘ (نیبر) میں لڑکیوں کے اغواء، جبری شادی، تبدیلی مذہب جیسی کہانیوں کو شامل کیا گیا ہے۔