دلہن کے عروسی جوڑے سے نوجوان برآمد ہونے کی حقیقت سامنے آگئی

Jun 16, 2021 | 21:16:PM
 دلہن کے عروسی جوڑے سے نوجوان برآمد ہونے کی حقیقت سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ما نیٹر نگ ڈیسک)دلہن کے عروسی جوڑے کے نیچے سے ایک نو جوان کے نکلنے کی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر نیا محا ذکھو ل رکھا ہے۔ 
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ ویڈیو گزشتہ دنوں فلپائن کے ایک فیشن ڈیزائنر نے اپنے فیس بک پیج پر پوسٹ کی ہے جس میں ایک دولہن چل کر شادی کی تقریب میں آ رہی ہوتی ہے اور اس کے لباس کے نیچے کوئی چیز چلتی ہوئی محسوس ہوتی ہے۔
ویڈیو کے آخر میں جب دلہن تقریب میں پہنچ چکی ہوتی ہے، لوگ یہ دیکھ کر دنگ رہ جاتے ہیں کہ دلہن کے لباس کے نیچے سے ایک آدمی برآمد ہوتا ہے اور ایک جست بھر کر مہمانوں میں جا کھڑا ہوتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فیشن ڈیزائنر پوسٹ میں بتاتا ہے کہ دلہن کا لباس سامنے کی طرف سے تیز ہوا چلنے کی وجہ سے دلہن کے پیروں کے نیچے آ رہا تھا جس کی وجہ سے دلہن کے لیے چلنا مشکل ہو رہاتھا۔  نوجوان یہ بھی کہتا ہے کہ دلہن کے لباس کے نیچے چلنے والا شخص کوئی اور نہیں بلکہ وہ خود تھا اور اسی نے یہ لباس ڈیزائن بھی کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ منال خان کے منگیتر احسن محسن اکرام کے بیان نے مداحوں کو تشویش میں ڈال دیا