مشعال خان کو سینیٹ کا ٹکٹ کیسے ملا، وہ کس گروپ کا حصہ ہیں؟ ساری حقیقت سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) کی رہنما اور بشریٰ بی بی کی سابق ترجمان مشعال یوسفزئی کے سینیٹ الیکشن کیلیے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے۔
مشعال خان کے کاغذات نامزدگی کی مںظوری کے حوالے سے گزشتہ روز ایک بڑی پیشرفت اُس وقت ہوئی جب اُن کے تجویز اور تائید کنندگان نے ضمانت دینے سے انکار کیا تھا،اس کے بعد آج صبح وہی دونوں تجویز و تائید کنندگان کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے وقت الیکشن کمیشن کے دفتر پہنچے اور سارے قانونی عمل کا حصہ رہتے ہوئے مشعال یوسفزئی کی ضمانت لی۔
کاغذات نامزدگی کی مںظوری کے بعد مشعال خان نے کہا کہ میرا چار سے پانچ مہینے سے بشریٰ بی بی یا عمران خان سے کوئی رابطہ نہیں ہے، میں نے جیل میں ملاقات کیلیے ہر قانونی فورم پر رجوع کیا مگر ناکامی کا سامنا رہا۔
انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود جیل سے عمران خان نے میرا نام سینیٹ کی نشست کیلیے منتخب کیا اور ٹکٹ جاری کیا، یہ میرے لیے بہت بڑا انعام اور اعزاز ہے اور میں اگر سینیٹر منتخب ہوئی تو پھر ایوان میں جاکر اپنے لیڈر کی گرفتاری، پارٹی پر ہونے والے مظالم اور ملک میں جاری حالات پر بے باکی سے آواز اٹھاؤں گی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پہلے بھی بتایا اور اب پھر واضح کرتی ہوں کہ میرا تعلق عمران خان گروپ سے ہے اور جو لوگ عمران خان کے گروپ میں ہیں میں اُن کے ساتھ تھی ہوں اور اُس وقت تک رہوں گی جب تک وہ کپتان کے ساتھ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : سپریم کورٹ میں زیرسماعت کیس کی عدالتی دستاویز چوری