سپریم کورٹ میں زیرسماعت کیس کی عدالتی دستاویز چوری

Jul 16, 2025 | 20:59:PM
سپریم کورٹ میں زیرسماعت کیس کی عدالتی دستاویز چوری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سپریم کورٹ میں کیس کے عدالتی دستاویزات چوری ہوگئے۔

کورٹ ایسوسی ایٹ سپریم کورٹ نے کیس کے فریق کو دستاویزات چوری ہونے سے آگاہ کردیا اور بتایاکہ دستاویزات کو کوریئر سروس سے اسلام آباد بھیجا جارہا تھا،کورٹ ایسوسی ایٹ نے فریق کو بتایاکہ کوریئر سروس کی گاڑی دورانِ سفرچھین لی گئی اور گاڑی چوری ہونے کی صورت میں آپ کے عدالتی دستاویزات بھی چوری ہوگئے۔

کورٹ ایسوسی ایٹ کی فریق کو ہدایت کی کہ آپ جلدازجلد نئی درخواست عدالت میں جمع کروائیں تاکہ کاروائی متاثر نہ ہو۔

دستاویزات کراچی رجسٹری سے اسلام آباد بھیجے جارہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی جب حکم دیں مزاکرات کریں گے،امجد علی خان نیازی