بانی پی ٹی آئی جب حکم دیں مزاکرات کریں گے،امجد علی خان نیازی

Jul 16, 2025 | 20:51:PM
بانی پی ٹی آئی جب حکم دیں مزاکرات کریں گے،امجد علی خان نیازی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 پاکستان تحریک انصاف کے رہنما امجد علی خان نیازی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جب مذاکرات کا حکم دیں گے، ہم فوری مذاکرات کریں گے۔

پروگرام دستک میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما امجد علی خان نیازی نے کہا ہے کہ ہم کسی این آر او کے خواہاں نہیں، ہمارا مقدمہ آزاد عدلیہ کے ذریعے ہی حل ہونا چاہیے،بانی پی ٹی آئی جب مذاکرات کا حکم دیں گے، ہم فوری مذاکرات کریں گے۔

امجد علی خان نے مزید کہا کہ اختلافِ رائے کو اختلافات کا نام دینا مناسب نہیں ہے۔

پروگرام کے دوسرے حصے میں سابق گورنر کے پی کے حاجی غلام علی کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ  خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کچھ لوگ کچھ دو کی پالیسی پر ہو تو اچھا ہوگا۔حاجی غلام علی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی کوشش ہے کہ خیبرپختونخوا کے سینیٹ انتخابات بلا مقابلہ ہو جائیں اور اس حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت جاری ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ایسا ہو جاتا ہے تو پھر دھاندلی کا شور ختم ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : سابق گورنربلوچستان کا سیاست چھوڑنےکااعلان