سابق گورنربلوچستان کا سیاست چھوڑنےکااعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) سابق گورنر بلوچستان سابق وفاقی وزیر اور پیپلز پارٹی کے دیرینہ ساتھی عبدالقادر بلوچ نے پیپلز پارٹی سے مستعفی ہونے اور سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کر دیا۔
عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ اب کسی سیا سی سرگرمی یا وابستگی میں دلچسپی نہیں رکھتا، سیاسی ساتھیوں کو مشورہ ہے وہ پارٹی کے اندر اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھیں، سابق گورنر بلوچستان نے مزید کہا کہ طویل سیاسی سفر میں ساتھ دینے والے تمام افراد کا مشکور ہوں، پاکستان کی خدمت اپنی نجی حیثیت میں جاری رکھوں گا۔
یہ بھی پڑھیں: کانگریس نےمقبوضہ جموں و کشمیر کا بطور ریاست درجہ بحال کرنے مطالبہ کر دیا