کانگریس نےمقبوضہ جموں و کشمیر کا بطور ریاست درجہ بحال کرنے مطالبہ کر دیا

Jul 16, 2025 | 19:06:PM
کانگریس نےمقبوضہ جموں و کشمیر کا بطور ریاست درجہ بحال کرنے مطالبہ کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت کی بڑی سیاسی جماعت کانگریس کے  صدر ملک ارجن کھڑگے اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر مقبوضہ جموں و کشمیر کا بطور ریاست درجہ بحال کرنے اور لداخ کو آئین کے چھٹے شیڈول میں شامل کرنے  کیلئے بل لانے کامطالبہ کیا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک ارجن کھڑگے اور راہل گاندھی نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ پچھلے پانچ برسوں سے ریاستی درجہ بحال کرنے کے اپنے جائز ، آئینی اور جمہوری حقوق کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے جب کسی ریاست کا درجہ ختم کر کے اسے مرکز کے زیر انتظام خطہ میں تبدیل کیا گیا ہے۔دونوں بھارتی سیاستدانوں نے جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ بحال کرنے اور لداخ کو آئین کے چھٹے شیڈول میں شامل کرنے کیلئےبل لانے کامطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور سے کراچی جتنا فاصلہ محض ڈھائی گھنٹے میں طے کرنیوالی ٹرین