سرفراز  اور شاداب کا جھگڑا۔۔سوشل میڈیا پر دھوم ۔۔ویڈیو خوب وائرل 

Jul 16, 2021 | 12:22:PM
سرفراز  اور شاداب کا جھگڑا۔۔سوشل میڈیا پر دھوم ۔۔ویڈیو خوب وائرل 
کیپشن: فائل فوٹو

(24 نیوز)پاکستان کی کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز میں زبردست شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تیسرے ون ڈے میچ کے دوران سابق کپتان سرفراز احمد اور سپن بالر شاداب خان کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی، اس موقع کی ویڈیو آج کل سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ 

 تفصیلات کے مطابق وائرل ہونیوالی ویڈیو کے پاکستان اور بھارت میں سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ نےاس تلخ کلامی کے حوالے سے لکھا ہے کہ تیسرے ون ڈے کے دوران پاکستان کے دو کھلاڑیوں کے درمیان لڑائی ہوگئی، سابق کپتان سرفراز احمد  اور آل راونڈر شاداب خان بیچ میدان پر آپس میں بھڑ گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق انگلینڈ کی دوسرے درجے کی ٹیم نے پاکستان کو 0-3 سے ہرا دیا، جس کے بعد بابر اعظم کی جم کرتنقید ہو رہی ہے۔ پاکستان نے تیسرے ون ڈے میں 331 رنوں کا ہمالیائی سکور کھڑا کیا تھا، اس کے باوجود وہ میچ 3 وکٹ سے ہار گیا اور  سیریز میں کلین سویپ ہوگیا۔

واضح رہے کہ سیریز کے آخری ون ڈے میں جب انگلینڈ کی ٹیم ہدف کا تعاقب کر رہی تھی تو لوئس گریگری کی وکٹ کے دوران شاداب خان  اور سرفراز احمدآپس میں بحث کرتے ہوئے نظر آئے۔ حارث رؤف کی گیند پر لوئس گریگری نے ہوا میں شاٹ کھیلا اور گیند پچ کے پاس ہی ہوا میں گئی، وہ کیچ وکٹ کیپر سرفراز احمد کا تھا لیکن شاداب خان مڈ آف سے وہاں تک پہنچ گئے اور وہ کیچ پکڑ لیا۔ اس کے بعد سرفراز احمد اور  شادب خان کے درمیان اس حوالے سے ہلکی سی تلخ کلامی ہوئی۔ سرفراز نے شاداب کو ڈانٹا ۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور انگلینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی معرکہ آج۔۔حفیظ نے بھی ٹیم کو جوائن کر لیا