پاکستان اور انگلینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی معرکہ آج۔۔حفیظ نے بھی ٹیم کو جوائن کر لیا

Jul 15, 2021 | 22:55:PM
پاکستان اور انگلینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی معرکہ آج۔۔حفیظ نے بھی ٹیم کو جوائن کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا کل سے آغاز ہورہا ہے، دونوں ٹیمیں ناٹنگھم میں پہلے میچ میں مدمقابل ہوں گی، قومی کرکٹرز نے میچ سے ایک روز قبل بھرپور پریکٹس کی۔

تفصیلا ت کے مطابق ون ڈے سیریز میں تین۔صفر سے شکست کے بعد قومی ٹیم کا اگلا امتحان انگلینڈ کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز ہے۔ مختصر ترین فارمیٹ میں گرین شرٹس نئے عزم کے ساتھ میدان میں اترے گی، سنیئر بیٹسمین محمد حفیظ نے بھی ٹیم کو جوائن کرلیا۔قومی ٹیم نے میچ کی تیاری کے لیے ناٹنگھم میں بھرپور پریکٹس کی، نیٹ پر بولنگ بیٹنگ اور فیلڈنگ میں بھرپور زور لگایا۔دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی سیریز میں انگلینڈ کےکپتان مورگن سمیت 9 اہم کھلاڑی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 10 بجے شروع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:متھیرا نے شو بز سے وا بستہ لو گوں سے متعلق ایسی با ت کہہ دی کہ سب حیران رہ گئے