کچے کے ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن،سیکھانی اور کوش گینگ کے 10ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیئے 

Jan 16, 2026 | 19:25:PM
کچے کے ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن،سیکھانی اور کوش گینگ کے 10ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیئے 
کیپشن: ہتھیار ڈالنے والے ڈاکو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(میر ظفراللہ) سندھ پنجاب کے سرحدی علاقے کچے میں ٹارگیٹڈ آپریشن  میں سیکھانی اور کوش گینگ کے 10ڈاکوؤں نے سرنڈر کرکے ہتھیار ڈال دیئے ۔

تفصیلات کے مطابق رحیم یارخان میں کچے  کے علاقے میں آپریشن کے  آغاز سے ہی  مثبت نتائج برآمد ہونا شروع ہوگئے،ڈی پی او عرفان علی سموں کاکہناتھا کہ پولیس وارننگ  کے بعد سیکھانی گینگ نے سرنڈر کرکے ہتھیار ڈال دیئے ،کوش گینگ کے ایک گروہ نے بھی ہتھیار ڈال کر خود کو پولیس کے حوالے کردیا ۔

ڈی پی او گھوٹکی کاکہناتھا کہ مسلح ڈاکوؤں کے گینگ نے بھونگ تھانے کی کچے کی پولیس چوکی گڑھی خیر محمد جھک میں پیش ہوئے ہیں ،یہ مسلح ڈاکو اغوا برائے تاوان ڈکیتی لوٹ مار  پولیس مقابلوں میں مطلوب تھے ،مسلح ڈاکوؤں کے سیکھانی گینگ  میں طارق ،حاکم،بلوچ،میوہ، سکھانی ،سلیم دشتی،شامل ہیں جبکہ مسلح کوش گینگ  میں جیون،شاہ پارو،کھتوراقر بانجھو کوش شامل ہیں  ۔

عرفان علی سموں کاکہناتھا کہ دونوں گینگ کے ڈاکوؤں نے جرم سے توبہ کی ہے ،ملزمان کو سنگین نوعیت کے مقدمات کو عدالت میں رجوع کرنا پڑے گا ۔

ڈی پی او گھوٹکی کاکہناتھا کہ چند روز قبل لٹھانی  گینگ کے سرغنہ میرا عرف میرو لٹھانی نے بھی سرنڈر کیا تھا جس کے سرکی قیمت 1کروڑ مقرر تھی ۔

ان کاکہناتھا کہ کچے کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر ٹارگٹیڈ آپریشن جاری ہے ، پولیس کچے اورپکے میں ڈاکوؤں کے سہولت کاروں کو بھی حراست میں لیا جارہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:محمود اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر کس نے بنوایا؟ معروف سینیٹر نے حیران کن دعویٰ کردیا