آسٹریلیا :بھارتی بالر محمد سراج کو  پھر نسل پرستانہ جملوں کا سامنا

Jan 16, 2021 | 09:57:AM
آسٹریلیا :بھارتی بالر محمد سراج کو  پھر نسل پرستانہ جملوں کا سامنا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بھارتی ٹیم کے فاسٹ بالر محمد سراج پر برسبین میں کھیلے جارہے چوتھے اور آخری ٹسٹ کے پہلے دن سٹیڈیم میں موجود شائقین کی جانب سےپھر نسل پرستانہ جملے کسے گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق محمد سراج کو اس سے پہلے سڈنی ٹسٹ کے دوران بھی نسلی تعصب پر مبنی جملوں کا سامنا کرنا پڑاتھا جس کے بعد بی سی سی آئی نے اس پر سخت اعتراض ظاہر کیا تھا اور آسٹریلین کرکٹ بورڈ سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا تھا، لیکن سراج پر سڈنی کے بعد برسبین میں بھی نسل پرستانہ جملے کسے گئے۔

آسٹریلیا کے میڈیاکے مطابق کچھ  لوگوں نے سراج کے علاوہ  بھارتی بالر واشنگٹن سندر کے لئے بھی نازیبا الفاظ کا استعمال کیا۔