جامعہ کراچی کے عقب میں موجود جھاڑیوں میں آتشزدگی، فائر بریگیڈ آگ بجھانے میں مصروف
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)جامعہ کراچی کے عقب میں موجود جھاڑیوں میں آگ بھڑک اُٹھی، کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، ریسکیو 1122 کے ترجمان نے بتایا کہ فائر اینڈ ریسکیو ٹیم بمعہ ایمبولینس اور فائر بریگیڈ ٹرک جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئی ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق جامعہ کراچی کے عقب گلزارِ ہجری کی جانب آگ بھڑک اُٹھی، چار فائر بریگیڈ گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔
خشک جھاڑیوں کے باعث آگ نے شدت اختیار کرلی، فائر فائٹرز موقع پر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، آگ پر قابو پانے کی کوششیں تاحال جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :بانی پی ٹی آئی کی آنکھوں کامعائنہ ؛سپریم کورٹ کاتحریری حکمنامہ جاری