وزیر ماحولیاتی تبدیلی و جنگلات شراف الدین کی رومینہ خورشید عالم سے اہم ملاقات

Feb 16, 2026 | 17:35:PM
وزیر ماحولیاتی تبدیلی و جنگلات شراف الدین کی رومینہ خورشید عالم سے اہم ملاقات
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)گلگت بلتستان کے وزیر ماحولیاتی تبدیلی و جنگلات شراف الدین کی رومینہ خورشید عالم سے اہم ملاقات، گلگت بلتستان کو درپیش موسمیاتی چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران واٹر شیڈ مینجمنٹ منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

گلگت بلتستان میں جدید ماونٹنگ سکول کے قیام کی تجویز پر بھی غور کیا گیا، گلگت بلتستان میں آئندہ عرصے میں ماحولیاتی کانفرنس کے انعقاد پر مشاورت کی گئی۔

وفاق اور گلگت بلتستان کے درمیان ماحولیاتی تعاون مزید مضبوط بنانے کے  عزم کا اظہار کیا گیا۔

ٰیہ بھی پڑھیں :افریقی گلوکار نے ملکۂ ترنم کا مشہور گیت گا کردل جیت لیے