کراچی میں جیولری شاپ کی دیوارتوڑکر30کروڑ کا سونا چرالیا گیا

Feb 16, 2026 | 15:27:PM
کراچی میں جیولری شاپ کی دیوارتوڑکر30کروڑ کا سونا چرالیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( اسامہ ملک )کراچی کی تاریخ کی سب سےبڑی واردات میں جیولری شاپ کی دیوارتوڑکر30کروڑ کا سونا چرالیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں نامعلوم ملزمان 606 تولے سونا اور 25 لاکھ روپے کے ہیرے لے اڑے، واردات ڈسٹرکٹ ویسٹ کے اقبال مارکیٹ تھانے کی حدود میں معروف جیولری شاپ پر کی گئی۔
متاثرہ تاجر ایوب خان نے واردات کا مقدمہ اقبال مارکیٹ تھانے میں درج کرا دیا، جیولر ایوب خان کے مطابق 12 تاریخ کی شب جیولری شاپ معمول کے مطابق بند تھی،14 تاریخ کی صبح کاریگروں نے دکان کھولی تو باکس خالی نکلے، دکان کے پیچھے جا کر دیکھا تو دیوار ٹوٹی ہوئی تھی,ذاتی سونے سے بنا ہوا 7 ہزار 64 گرام سامان غائب تھا جبکہ کچھ ہیرے اور دیگر سامان بھی غائب تھا جس کی مالیت 25 لاکھ روپے بنتی ہے۔
جیولری شاپ میں واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو دیوار توڑ کر جیولری شاپ میں داخل ہوتے اور متعدد کوششوں کے بعد اندر داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے،ایک شخص اندر داخل ہوا اور سی سی ٹی وی کیمرے کو ڈھانپ دیا ۔ 
ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر واردات کئی گھنٹے تک ہوتی رہی۔
وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ایس ایس پی ویسٹ سے واقعہ کی فوری اور مفصل رپورٹ طلب  کرتے ہوئے کہاہے کہ واردات میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری اور لوٹے گئے مال کی برآمدگی کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں، سی سی ٹی وی فوٹیجز، فرانزک شواہد اور دیگر تکنیکی ذرائع کو بروئے کار لاکر ملزمان تک ہر صورت رسائی حاصل کی جائے۔
وزیر داخلہ سندھ کاکہناہےکہ شہر میں جیولری مارکیٹس اور حساس تجارتی مراکز کی سیکیورٹی مزید مؤثر اور سخت بنائی جائے، ایسے جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز اور سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
پولیس کے مطابق واردات پرنس جیولرز پر کی گئی ،جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔