والدہ کیساتھ غیر انسانی سلوک ۔مدھوبالا کی بھانجی نے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کوخط لکھ دیا

Feb 16, 2022 | 12:32:PM
مدھو بالا کی بھانجی نے خط لکھ دیا
کیپشن: مدھو بالا کی بھانجی نے خط لکھ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ مدھوبالا کی بھانجی نے والدہ کیساتھ ہونیوالے غیر انسانی سلوک پر نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کو خط لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق 96 سالہ کنیز بلسارا29جنوری کو بغیر پیسوں اور سامان کے اکیلے نیوزی لینڈ کے شہر آرکلینڈ سے انڈیا کے شہر ممبئی پہنچی جہاں پر انہیں ان کی بیٹی لینے  آئی،والدہ کو اس حالت میں دیکھ کر ان سے رہا نہیں گیا اور انہوں نے وزیراعظم جینسڈاآرڈن کو  انکے ساتھ ہونیوالے غیرانسانی رویئے پر   خط لکھ دیا ۔

 خاتون نے خط میں لکھا کہ کس طرح ان کے ملک میں ایک شہری کے ساتھ اس کا بیٹا اور بہو ظلم کرتے ہیں۔

 خاتون نے خط لکھنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میں مناسب نہیں سمجھتی کہ میں اس بات کی تفصیل دوں کہ میں نے خط میں کیا کیا لکھا، البتہ انھوں نے  ایئرپورٹ انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ”آخر کس طرح کورونا کے دنوں میں وہاں کی انتظامیہ ایک بزرگ خاتون کو اکیلے بغیر سامان اور کسی سہارے کے اکیلے فلائٹ میں جانے کی اجازت دے سکتی ہے؟“۔

یاد رہے کہ کنیز بلسارا 17سال پہلے نیوزی لینڈ اپنے بیٹے اور بہو کے ساتھ  تھی  جہاں پر ان کی بہو کا رویہ ان کے ساتھ ٹھیک نہیں تھا۔خاتون کا مزید بتانا تھا کہ جب انھوں نے اپنی بھابی سے ماں کے فنڈز اور زیورات کا پوچھا تو انھوں نے لاعلمی کا اظہار کیا اور سب کچھ اپنے پاس ہی رکھ لیا ۔

 یہ بھی پڑھیںبہادری کی مثال قائم۔بھارت میں مسلم نوجوان نے جان پر کھیل کر لڑکی کو بچا لیا