پرتھ ٹیسٹ، قومی ٹیم پہلی اننگز میں 271 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی

Dec 16, 2023 | 13:08:PM
پرتھ ٹیسٹ، قومی ٹیم پہلی اننگز میں 271 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پرتھ میں ہونے والے ٹیسٹ کا آج تیسرا روز ہے اور پہلی اننگز میں پاکستان کی پوری ٹیم آسٹریلیا کے 487 رنز کے جواب میں 271 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

پاکستان ٹیم نے تیسرے روز اپنی نامکمل پہلی اننگ کا آغاز 2 وکٹ پر 132 رنز سے کیا، دن کے آغاز پر خرم شہزاد کو 7 رنز پر پیٹ کمنز نے بولڈ کیا جبکہ بابر اعظم کو 21 رنز پر مچل مارش نے پویلین کی راہ دکھائی،امام الحق کو 62 رنز پر نیتھن لائن جبکہ سرفراز احمد محض 3 رنز بنا کر مچل اسٹارک کا شکار بنے، سعود شکیل کو 28 رنز پر جوش ہیزل ووڈ اور فہیم اشرف کو 9 رنز پر پیٹ کمنز نے پویلین چلتا کیا، عامر جمال کو 10 رنز پر نیتھن لائن نے آؤٹ کیا۔

شاہین شاہ آفریدی چار رنز پر ٹریوس ہیڈ کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔