سپرہائی وے پرہولناک ٹریفک حادثہ میں  3 افراد جاں بحق،ایک زخمی

Dec 16, 2021 | 11:34:AM
سپرہائی وے پرہولناک ٹریفک حادثہ میں  3 افراد جاں بحق،ایک زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی سپر ہائی وے کے قریب نا معلوم گاڑی کی ٹکر سے تین افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی گلشن معمار کے قریب ڈبلیو 25 اسٹاپ پر ٹریفک حادثہ ہوا ہے، جہاں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سےتین افراد جاں بحق ہو گئے جب کہ ایک زخمی ہو گیا،خیال رہے جاں بحق ہونے والے تین افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 19سالہ محمد شکیل،28 سالہ خلیل احمد اور 25 سالہ نامعلوم شخص شامل ہے جبکہ زخمی کی شناخت 36سالہ اللہ دتہ کے نام سے ہوئی ہے،دلخراش حادثے کے بعد جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا، اسی دوران پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور حادثہ کے محرکات جاننے کے لئے تفتیش کا آغاز کردیا۔

 یہ بھی پڑھیں:    16 دسمبر۔۔۔ناقابل فراموش دو بڑے سانحات کا دن