16 دسمبر۔۔۔ناقابل فراموش دو بڑے سانحات کا دن

Dec 16, 2021 | 10:29:AM
16دسمبر دو سانحات کا دن ،فائل فوٹو
کیپشن: 16دسمبر دو سانحات کا دن ،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)16دسمبر کوناقابل فراموش دو بڑے سانحے نمودار ہوئے ،ایک سانحے کے ملک کو دو لخت کیا اور دوسرے سانحے نے ملک کے مستقبل پر وار کیا۔
تفصیلات کے مطابق  آج سے 50 سال قبل بھارت نے ایک مذموم سازش تیار کی اور مکتی باہنیوں کی مدد سے انیس سو اکہتر میں پاکستان کو دولخت کیا، جس کے بعد بنگلا دیش وجود میں آیا،آج سقوط ڈھاکا کو گزرے 50 برس بیت گئے جبکہ پشاور کے آرمی پبلک سکول (اے پی ایس) پر ہونے والا سانحہ بھی آج 7سال پورے کرچکا ہے، 16 دسمبر آتے ہی ان دونوں سانحات کا قوم کے زخم تازہ ہوجاتے ہیں۔

بھارت نے پاکستان دشمنوں کو عسکری، مالی اور سفارتی مدد فراہم کی جس کی مدد سے دہشت گرد تنظیم مکتی باہنی نے لاکھوں مسلمانوں کا قتل عام کیا جبکہ بنگلا دیش میں موجود پاکستانیوں پر مظالم کے پہاڑ توڑے۔ بھارت کی مسط کردہ کی وجہ سے پاکستان قیام کے صرف چوبیس برس بعد ہی دو لخت ہوگیا۔یاد رہے کہ سقوط ڈھاکہ میں بھارتی کردار کو اس وقت کی بھارتی وزیراعظم اندرا گاندھی اور موجودہ وزیراعظم نریندر مودی نے بھی علی الاعلان تسلیم کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:    فضائی مسافروں کیلئے بڑی خبر۔پروازوں کے اوقات کار تبدیل

پشاور اے پی ایس پر حملے کو7برس بیت گئے، جب مسلح اور شدت پسند حملہ آوروں کی فائرنگ سے اساتذہ سمیت ڈیڑھ سو پھول جیسے معصوم بچے جان سے گئے ۔ اسی دن سے پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی بنیاد رکھی گئی اور ملک بھر میں شدت پسندوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا گیا۔

سولہ دسمبر 2014کو سفاک دہشت گرد صبح 11 بجے اسکول میں داخل ہوئے اور معصوم بچوں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی اور بچوں کو چن چن کر قتل کیا،سیکیورٹی فورسز کے اسکول پہنچنے تک دہشت گرد خون کی ہولی کھیلتے رہے اور کچھ ہی دیر میں ان ظالموں نے 132 معصوم جانوں سمیت 141 افراد کو شہید کردیا۔ پاکستان سمیت پوری دنیا اس سانحے کی بربریت کو دیکھ کر خون کے آنسو رو رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:   سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کو سات برس بیت گئے ۔دعائیہ تقریبات کا اہتمام