منشیات سے بچوں کو محفوظ رکھنے کیلئے سکولوں پر کڑی نظر رکھنے کا فیصلہ

نارکوٹکس ڈپارٹمنٹ دیگر صوبوں اور وفاقی اداروں کے ساتھ مل کر آپریشن تیز کرے:مراد علی شاہ،وزیرِ داخلہ محسن نقوی کے ساتھ کوآرڈینیشن میں ہیں:شرجیل میمن

May 02, 2024 | 11:10:AM
منشیات سے بچوں کو محفوظ رکھنے کیلئے سکولوں پر کڑی نظر رکھنے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت ہونے والے ایپکس کمیٹی کے 31 واں اجلاس میں منشیات سے بچوں کو محفوظ رکھنے کیلئے سکولوں پر کڑی نظر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

 مراد علی شاہ نے کہا کہ منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لیے ادارے قائم کئے جائیں، نارکوٹکس ڈپارٹمنٹ دیگر صوبوں اور وفاقی اداروں کے ساتھ مل کر آپریشن تیز کرے،اجلاس میں صوبائی وزیر ایکسائیز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس شرجیل انعام میمن نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وزیرِ داخلہ محسن نقوی کے ساتھ کوآرڈینیشن میں ہیں، منشیات کے کاروبار میں ایک نائیجیرین کو گرفتار کیا گیا، حیدرآباد میں کریک ڈاؤن میں 3 منشیات فروش مقابلے میں مارے گئے۔

شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ منشیات کے کاروبار سے متعلق 164 مقدمات درج کئے گئے اور 166 گرفتاریاں ہوئی ہیں، کریک ڈاؤن میں 4.3 کلو ہیروئن، 419.472 کلو چرس اور 1200 کلو بھنگ برآمد کی ہیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کور کمانڈر کراچی نے کہا کہ منشیات کے خلاف آپریشن میں سندھ حکومت کی بھر پور مدد کی جائے گی۔