سکولوں کے اوقات کار میں کمی

Apr 18, 2024 | 13:30:PM
سکولوں کے اوقات کار میں کمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سکول ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سکولوں کے اوقات کار میں 15 منٹ کی کمی کر دی۔

ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا،نوٹیفکیشن کے مطابق گرلز سکول صبح 7 بجکر 45 پر لگیں گے جبکہ چھٹی ایک بجکر 15 منٹ پر ہوگی، بوائز سکول صبح 8 بجے لگا کریں گے جبکہ چھٹی ایک بجکر 30 منٹ پر ہوگی،اسی طرح جمعہ کے روز گرلز سکولز کو 11 بج کر 45 منٹ پر اور بوائز سکولز کو 12 بجے چھٹی ہوگی۔

ڈبل شفٹ میں پہلی شفٹ کے سکول صبح پونے 8 بجے لگیں گے اور چھٹی سوا 12 بجے ہوگی جبکہ سیکنڈ شفٹ کے سکول سوا 2 بجے لگیں گے اور چھٹی شام ساڑھے 5 بجے ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:  مشاورت  مکمل، کوششیں تیز ،پرویز خٹک  کونسی پارٹی میں شامل ہونگے؟اہم خبر آ گئی