آخر کار سعودی عرب بھی فلسطین کےحق میں بول پڑا

May 17, 2024 | 00:04:AM
 آخر کار سعودی عرب بھی فلسطین کےحق میں بول پڑا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ مملکت فلسطینی ریاست کے قیام اور اس کی بین الاقوامی شناخت کی حمایت کرتا ہے،سعودی عرب نے عرب مسائل پر بہت زیادہ توجہ دی ہے، مملکت بحیرہ احمر میں بحری نقل وحرکت کی حفاظت پر زور دیتی ہے۔

سعودی ولی عہد کا بحرین کی میزبانی میں منعقدہ عرب سربراہ کانفرنس سے خطاب میں عالمی برادری پر زوردیتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کرے،انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی غزہ کی پٹی پر چڑھائی جس بہانے سے بھی شروع کی گئی ہے وہ قابل مذمت ہے، ریاض نے غزہ میں انسانی حالات سے نمٹنے کی کوششوں کی حمایت کی اور غزہ جنگ کو روکنے کے لیے بین الاقوامی سطح پر کوششیں تیز کرنے پر زور دیا ہے۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے مزید کہا کہ مملکت تنازعات کو پرامن طریقوں سے حل کرنے کا مطالبہ کرتی ہے، عالمی برادری کو ہمارے فلسطینی بھائیوں کے خلاف وحشیانہ جارحیت کو روکنا چاہیے۔

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز شاہ سلمان کی ہدایت پر جمعرات کو منامہ پہنچے تھے جہاں انہوں نے دیگر عرب قیادت کے ہمراہ عرب لیگ کے 33 ویں سربراہ اجلاس میں شرکت کی۔

یہ اجلاس ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب دوسری جانب اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں لڑائی جاری ہے، 7 ماہ سے جاری اس لڑائی کے نتیجے میں ہزاروں فلسطینی لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بغیراجازت حج کی کوشش کرنے والے کو ایک لاکھ ریال جرمانہ ہوگا