جانی نقصان کا ازالہ ممکن نہیں مالی نقصان کا ازالہ کریں گے:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ سیلاب میں ہونے والی جانی نقصان کا ازالہ ممکن نہیں تاہم مالی نقصان کا 100فیصد ازالہ کرینگے۔
بونیر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس وسائل کی کمی نہیں ، این ڈی ایم اے سے رابطے میں ہیں،ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ علاقوں میں راستوں کی بحالی اولین ترجیح ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ ایویشن سے اضافی ہیلی کاپٹرمانگے ہیں۔
علی امین گنڈاپور کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا فون آیا تھا، انہوں نے اظہار ریکجہتی کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بونیر ؛پاک فوج کیجانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد