دریاکابل میں پانی کی صورتحال کا جاٸزہ’مزید بارشیں ہوئی تو پانی کابہاو بڑھ سکتا ہے ‘صوبائی وزیر آبپاشی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(فرحت شاہ) صوبائی وزیر آبپاشی عاقب اللہ خان نے کہاہے کہ اگر بالائی علاقوں میں مزید بارشیں ہوئی تو دریا کابل میں بہاو بڑھ سکتا ہے،نوشہرہ میں دریائے کابل کے سفٹی وال پر 80 فصید کام مکمل ہوچکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر آبپاشی عاقب اللہ خان اور سیکرٹری ایریگیشن نے نوشہرہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جناح باغ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی صورتحال کا جائز لیا اس دوران ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نوشہرہ میں سیلابی موجودہ صورت حال پر بریفنگ دی گئی ،بریفنگ کے دوران صوبائی اور قومی اسمبلی ارکان سمیت نوشہرہ انتظامیہ کے اعلی افسران موجود تھے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ اس وقت نوشہرہ کے مقام پر دریا کابل میں سیلابی ریلہ گزر رہا ہیں،ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اس وقت ہائی الرٹ کردیا گیا ہے،اگر بالائی علاقوں میں مزید بارشیں ہوئی تو دریا کابل میں بہاو بڑھ سکتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ بارشوں کا یہ سلسلہ آئندہ 10 دنوں تک جاری رہیگا۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ سوات بونیر اور دوسرے متاثر علاقوں میں امدادی کاروائیاں جاری ہے،متاثرہ علاقوں میں ریلیف کا کام جاری ہے تمام محکموں کے اہکار وہاں پر پہنچ چکے ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نوشہرہ میں دریائے کابل کے سفٹی وال پر 80 فصید کام مکمل ہوچکا ہے،5 اضلاع کو آفت زدہ قرار دیا ہے جن میں سوات بونیر مانسہرہ بٹگرام شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : آئی جی ایف سی میجر جنرل راؤ عمران سرتاج کا بونیر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ