آئی جی ایف سی میجر جنرل راؤ عمران سرتاج کا بونیر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) آئی فنرٹیئر کورپس(ایف سی) خیبر پختونخوا نارتھ میجر جنرل راؤ عمران سرتاج نےبونیر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور امدادی کاموں کا جائزہ لیا ۔
فلڈ ریلیف آپریشن کے دوران آئی جی ایف سی میجر جنرل راؤ عمران سرتاج متاثرہ علاقوں میں گئے جہاں متاثرہ اضلاع میں پاک فوج کی ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں،پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز میں راشن اور دیگر سامان مہیا کیا جا رہا ہے اور سیلاب زدہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔
تمام متاثرہ افراد کو بحفاظت ریسکیو کرنے اور محفوظ مقامات پر منتقل کرنے تک آپریشن جاری رہے گا۔
دوسری جانب پاک فوج کے مزید دستے بونیر پہنچ گئے ،فوج کی کور آف انجینئرز کے اسپیشل آلات کے ذریعے کیچڑکےنیچے دبے ہوئے زخمیوں اور لاشوں کو نکالا جائے گا
یہ بھی پڑھیں : ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریںملک بھرمیں 17 سے 19 اگست تک شدید بارشوں کا امکان