مبشر کھوکھر قتل کیس۔۔ ملزموں کے ریمانڈ میں توسیع  

Aug 16, 2021 | 13:56:PM
مبشر کھوکھر قتل کیس۔۔ ملزموں کے ریمانڈ میں توسیع  
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) مبشر کھوکھر قتل کیس کے ملزموں کے جسمانی ریمانڈ میں 5 دن کی توسیع کر دی گئی ۔

صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بھائی مبشر کھوکھر کے قتل  کیس کی سماعت ہوئی تو ملزم عدالت پیش نہیں کئے گئے جس پر عدالت نے استفسار کیا تو پولیس نے کہا کہ سکیورٹی مسائل کے باعث ملزموں کو کمرہ عدالت پیش نہیں کر سکتے ، عدالت نے استفسار کیا کہ کیا پولیس کے پاس سکیورٹی موجود نہیں جس پر پولیس حکام نے کہا سکیورٹی موجود ہے اگر عدالت حکم کرے تو ملزموں کو پیش کر دیں گے ۔عدالت نے دونوں ملزموں کو کمرہ عدالت پیش کرنے کا حکم دیا جس پر ملزموں کو سخت سکیورٹی اور بکتر بند گاڑی میں عدالت پہنچایا گیا۔ عدالت نے ملزم ناظم سے استفسار کیا کہ آپ کچھ کہنا چاہتے ہیں ، ملزم ناظم نے کہا کہ میں کچھ نہیں کہنا چاہتا۔عدالت نے ملزموں کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے پولیس کو تفتیش جلد مکمل کرنے کا حکم دےد یا۔

خیال رہے کہ 6اگست کو ملزموں کے خلاف  تھانہ ڈیفنس سی میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی، ملزموں پر صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بھائی کو دعوت ولیمہ پر سر پر گولی مار کر قتل کرنے کا الزام عائد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نورمقدم قتل کیس۔۔ملزم ظاہر کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع