جج نے اینکر کی قید سے اس کی بیوی کو رہائی دلوا دی، خاتون عدالت سے والدین کے ساتھ چلی گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں اینکر جمیل فاروقی کے اپنی بیوی کو حبس بے جا میں رکھنے اور ان پر تشدد کرنے کا الزام سامنے آگیا ۔ عدالت نے پولیس کو بھیج کر اینکر جمیل فاروقی کی بیوی کو حبس بے جا سے بازیاب کروا لیا۔
معلوم ہوا ہے کہ جیمل فاروقی کی بیوی کو اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ کی حدود سے ایڈیشنل سیشن جج عرفان اکرم نے احکامات کی تعمیل کرتے ہوئے بازیاب کروایا گیا ہے۔
خاتون کے والدین کی درخواست پر عدالت نے گزشتہ روز خاتون کو حبس بے جا سے بازیابی کروانے کا حکم دیا تھا ۔
آج بدھ کے روز عدالت کے مقرر کردہ بیلف اور اسلام آباد پولیس نے خاتون کو بازیاب کرا کے عدالت میں پیش کر دیا ۔
جمیل فاروقی کی بیوی عائشہ مسرت کا عدالت میں بیان
اینکر جمیل فاروقی کی بیوی عائشہ مسرت نے عدالت کو بتایا کہ میں دو ماہ سے جمیل فاروقی کے ساتھ رہی ہوں۔
عائشہ مسرت نے بتایا کہ جمیل فاروقی ان کو ان کے والدین سے ملنے کی اجازت نہیں دیتا تھا۔
انہوں نے عدالت میں بتایا کہ جمیل فاروقی مجھ پر مستقل وحشیانہ طریقے سے ٹارچر کر رہا تھا ۔
شوہر کے تشدد کا شکار خاتون عائشہ مسرت نے کہا، میں عاقل اور بالغ ہوں، میں اپنے فیصلے کرنے میں آزاد ہوں ۔ میں جمیل فاروقی کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی، میں اپنے والدین کے ساتھ جانا چاہتی ہوں۔
عائشہ مسرت نے بیان پر عدالت نے قرار دیا کہ خاتون عاقل بالغ ہ یں۔ وہ اپنے فیصلے میں آزاد ہ یں۔ وہ اپنے والدین کے ساتھ جا سکتی ہیں۔
عدالت نے حبس بے جا میں رکھنے کی درخواست اس فیسلے کے ساتھ نمٹا دی۔
یہ بھی پڑھیں: لبنان میں جنگ بندی آج رات ہو سکتی ہے،ٹرمپ کا اعلان، اسرائیلی حکام کی تصدیق