ہنگو:سکیورٹی فورسز کا آپریشن،7 دہشتگرد جہنم واصل، پولیس اہلکار شہید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک حشمت)خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں پولیس،سی ٹی ڈی اور دیگر سکیورٹی اداروں نے دہشتگردوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا جس کے دوران 7 دہشتگرد ہلاک جبکہ ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔
ڈی پی او طارق حبیب کے مطابق آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانوں کو بھی تباہ کر دیا گیا، کارروائی میں ہنگو پولیس اور البرق فورس نے دہشتگردوں کو چنے چبوادئیے۔
شہید ہونے والے پولیس اہلکار کی نمازِ جنازہ پولیس لائن میں ادا کی گئی، جس میں سکیورٹی حکام اور اہلکاروں نے شرکت کی۔
ڈی پی او طارق حبیب نے کہا کہ دہشتگردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملائیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں:خطے میں امن کیلئے پرعزم، پاکستان کی کوششوں سے امریکاایران میں جنگ بندی ہوئی: دفتر خارجہ