خطے میں امن کیلئے پرعزم، پاکستان کی کوششوں سے امریکاایران میں جنگ بندی ہوئی: دفتر خارجہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن کے قیام کے لیے پُرعزم ہے اور اس حوالے سے اس نے امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
بریفنگ کے دوران ترجمان نے بتایا کہ پاکستان کی کوششوں سے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی ممکن ہوئی، جبکہ مذاکرات کے انعقاد میں وزیراعظم نے بھرپور کردار ادا کیا، اسحاق ڈار اور ان کی ٹیم بھی اس عمل کو آگے بڑھانے کے لیے مسلسل کوشاں رہی۔
ترجمان کے مطابق وزیراعظم کو اس دوران مختلف عالمی رہنماؤں کی جانب سے ٹیلیفون کالز موصول ہوئیں، جن میں پاکستان کی امن کوششوں کو سراہا گیا، عالمی قیادت نے امریکاایران کشیدگی میں کمی کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو تسلیم کیا۔
LIVE: Spokesperson's Weekly Press Briefing 16-04-2026 at Ministry of Foreign Affairs, Islamabad https://t.co/tEGWng71Wf
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) April 16, 2026
انہوں نے مزید بتایا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاکستان نے دونوں فریقین کے ساتھ رابطے کے چینلز کھلے رکھے، جس سے مذاکراتی عمل کو تقویت ملی،ترجمان کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز بھی گزشتہ روز ایران کے دورے پر پہنچے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:حقوق تسلیم نہ ہوئے تو آبنائے ہرمز بند،ایران نے دنیا کو خبردار کر دیا
طاہر اندرابی نے لبنان میں اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں کسی بھی قسم کی جارحیت کے خلاف ہے اور امن و استحکام کا خواہاں ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید بتایا کہ وزیراعظم اس وقت تین ممالک کے دورے پر ہیں، جہاں وہ علاقائی اور عالمی امور پر اہم بات چیت کریں گے۔