حقوق تسلیم نہ ہوئے تو آبنائے ہرمز بند،ایران نے دنیا کو خبردار کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ایرانی حکومت نے حقوق تسلیم کیے جانے تک آبنائے ہرمز کو آزاد چھوڑنے سے انکار کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی رہبر اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای کے مشیر محسن رضائی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز اس وقت تک نہیں چھوڑیں گے جب تک ہمارے حقوق مکمل طور پر تسلیم نہیں کیے جاتے.
مسحن رضائی نے کہا کہ امریکی مسلسل جنگ سے خوف زدہ ہیں جبکہ ہم ایک طویل جنگ کے لیے پوری طرح تیار ہیں اور اس کا بھرپور تجربہ رکھتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگرچہ وہ ملکی قیادت کے فیصلوں کی پیروی کرتے ہیں تاہم ان کی ذاتی رائے یہ ہے کہ ایران کو امریکا کے ساتھ دو ہفتے کی جنگ بندی میں توسیع پر آمادہ نہیں ہونا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیوں میں مزید کمی