کار سرکار میں مداخلت کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی:آئی جی پنجاب

Apr 16, 2021 | 12:38:PM
کار سرکار میں مداخلت کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی:آئی جی پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)نمازجمعہ کے بعد کالعدم تحریک لبیک کے متوقع مظاہروں کے حوالے سےآئی جی پنجاب نے لاہورسمیت پنجاب بھرمیں سڑک بلاک کرنے ،توڑ پھوڑ کرنے والوں اور کار سرکار میں مداخلت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیوں کاحکم دے دیا۔

آئی جی پنجاب انعام غنی نے کہا کہ جوعناصر  قانون کوہاتھ میں لینے کی کوشش کریں  ان کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے۔ شرپسند عناصر کی گرفتاری عمل میں لاکرقانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔ امن وعامہ میں خلل ڈالنے والوں کوکسی صورت میں معاف نہیں کیا جائے گا۔سی سی پی او سمیت تمام آرپی اوزکو ہدایت جاری کردی ۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک لبیک  کالعدم جماعتوں، تنظیموں کی فہرست میں شامل