تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

Sep 15, 2023 | 20:05:PM
 تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی )محکمہ موسمیات نے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب  ، خطہ پوٹھوہار ،بالائی خیبر پختونخوا ،جنوب مشرقی سندھ  اور کشمیر میں تیز ہواؤں آندھی  اور گرج چمک کیساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کی پیشگوئی کردی، جبکہ ملک کےبیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور  مرطوب رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق ا گلے 06 گھنٹوں کے دوران  کشمیر ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال ،   اوکاڑہ،   بہاولنگر، بہاولپور، وہاڑی، بورے والا، ملتان، خانیوال ، لاہور،قصور،مری، گلیات، راولپنڈی ،اسلام آباد، چکوال،  جہلم ،  قلات ،خضدار ،لسبیلہ،کرم اور وزیرستان میں تیز ہواؤں آندھی  اور گرج چمک کے ساتھ  بارش کا  امکان ہے،چند مقامات پر موسلادھار بارش کا  امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق  ہفتہ کے روز اسلام آباد میں تیز ہواؤں آندھی    اور گرج چمک کے ساتھ بارش  کی توقع ہے،چند مقامات پر موسلادھار بارش کا  امکان ہے،خیبرپختونخوا میں چترال ، دیر،سوات، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور،کوہاٹ،پشاور، مردان، صوابی اور نوشہرہ ، کرم، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، کرک  اور وزیرستان میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش  امکان ہے جبکہ 

چند مقامات پر موسلادھار بارش کا  امکان  ہے۔

پنجاب میں سیالکوٹ، نارووال،  لاہور، قصور ،، اوکاڑہ،  بہاولنگر، بہاولپور، وہاڑی،  ملتان، خانیوال، شیخوپورہ،مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد،گوجرانوالہ، گجرات،میانوالی، سرگودھا،خوشاب، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ ،بھکر،ڈیرہ غازی خان،  رحیم یار خا ن اور  راجن پور میں   تیز ہواؤں آندھی  اور گرج چمک کے ساتھ  بارش  امکان ہے،تاہم چند مقامات پر موسلادھار بارش کا  امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:روپے کے ڈالر پر پے در پے وار، انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے اہم خبر آگئی

رپورٹ  میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور  مرطوب رہے گا، موسیٰ خیل،بارکھان،  لسبیلہ ، ژوب، قلات ، خضدار میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، مٹھی  ،تھر پارکر، نگر پارکر،عمر کوٹ  ،  میر پور خاص ، خیر پور اور  سانگھڑمیں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، تاہم  گلگت بلتستان   اور کشمیر میں   تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ  بارش  امکان ہے،جبکہ کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا  امکان ہے ۔