انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید سستا

Sep 15, 2023 | 18:04:PM
انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید سستا
کیپشن: ڈالر فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ڈالر جمع کرنے والوں کیخلاف جاری کریک ڈاﺅن کے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونے لگے، روپے کی قدر مزید مستحکم ہو گئی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر 1 روپے 11 پیسے سستا ہوگیا،انٹر بینک میں ڈالر 297 روپے سے نیچے آگیا ،مرکزی بینک کا کہناتھا کہ انٹر بینک میں ڈالر 297.96 روپے سے گر 296.85 روپے پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ جمع ذخیرہ کرنے والوں اور سمگلرز کیخلاف حکومت کی کارروائیاں جاری ہیں جس کے نتیجے میں انٹربینک میں ڈالر 307.10 روپے سے اب تک 10.25 روپے سستا ہوچکا ہے ۔
دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں کمی سے درآمدی لاگت میں کمی ہوگی،ڈالر سستا ہونے سے مہنگائی کی بڑھتی رفتار کم ہوجائے گی۔
ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے کمی سے 297 روپے تک گرگیا ، اوپن مارکیٹ میں یورو 1 روپے کمی سے 324 روپے ،برطانوی پاو¿نڈ 379 روپے پر برقراررہا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں امارتی درہم 20 پیسے اضافے سے 83 روپے اورسعودی ریال 20 پیسے بڑھ کر 79.70 روپے کا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: صحت سہولت کارڈ استعمال کرنے والے افراد کے لیے بڑی خوشخبری