سیاستدانوں کو فوج کے معاملات میں دخل اندازی نہیں کرنی چاہئے، چودھری شجاعت حسین 

Sep 15, 2022 | 21:50:PM
مسلم لیگ ق، سربراہ چودھری شجاعت حسین، سیاستدانوں، فوج کے معاملات، دخل اندازی،
کیپشن: چودھری شجاعت حسین، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہاہے کہ سیاستدانوں کو فوج کے معاملات میں دخل اندازی نہیں کرنی چاہئے۔
ایک بیان میں چودھری شجاعت حسین نے کہاہے کہ سیاستدان فوج کو سیاسی الجھنوں میں نہ ڈالیں،اس سے ہمارے ملکی مفاد کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے ۔ان کا کہناتھا کہ ٹی وی ڈراموں میں فوج کے کمانڈوز کے نام لے کر ڈرامے کئے جا رہے ہیں۔
سربراہ ق لیگ نے کہاکہ فوج سمیت کسی بھی طبقے کو تنقید کا نشانہ نہیں بنانا چاہئے،سب سیاستدانوں کو اس روش کو ختم کرنے کا عہد کرنا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے کچھ نہیں کیا، شاہین اپنے خرچے پر انگلینڈ میں علاج کروا رہا ہے، آفریدی