پشاور جلسے میں سرکاری وسائل کا استعمال کیس، عمران خان پر بھاری جرمانہ عائد

Sep 15, 2022 | 17:57:PM
الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا، پشاور، پی ٹی آئی جلسے، سرکاری وسائل کا استعمال، عمران خان، جرمانہ عائد،
کیپشن: الیکشن کمیشن، عمران خان ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا نے پشاور میں پی ٹی آئی جلسے میں سرکاری وسائل کے استعمال اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمران خان اور وزیراعلیٰ محمود خان کو 50 ،50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پشاور میں پی ٹی آئی جلسے میں سرکاری وسائل کے استعمال اورضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے پر الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا نے کیس کا فیصلہ جاری کردیا،وکلاکی جانب سے دلائل مکمل ہونے پر الیکشن کمیشن نے آج فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور وزیراعلیٰ محمود خان پر 50،50 ہزار روپے جرمانہ عائدکر دیاگیا، ذرائع کے مطابق 10وزرااور مشیروں پر بھی 50،50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان