جنوبی وزیرستان: فورسزکا آپریشن ۔۔۔5 دہشتگردہلاک، 7 جوان شہید

Sep 15, 2021 | 18:29:PM
جنوبی وزیرستان: فورسزکا آپریشن ۔۔۔5 دہشتگردہلاک، 7 جوان شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )سکیورٹی فورسز کے جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں 5 دہشتگرد مارے گئے ،فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 7 جوان شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے آسمان منزا میں فورسز نے آپریشن کیاجس میں 5 دہشتگرد ہلاک ہو گئے،فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 7 جوان شہید ہوگئے، آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر کیاگیا،علاقے میں ممکنہ دہشتگرددوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئندہ انتخابات الیکٹرانک ووٹ مشین کے ذریعے ہوں گے یا نہیں؟ اسلام آبادہائیکورٹ نے محفوظ فیصلہ جاری کردیا