ہنڈائی نشاط کی ’سانتافی‘ اور ’ایلانترا ہائبرڈ‘ پر خصوصی اکتوبر آفر

Oct 15, 2025 | 11:58:AM
ہنڈائی نشاط کی ’سانتافی‘ اور ’ایلانترا ہائبرڈ‘ پر خصوصی اکتوبر آفر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ہنڈائی نشاط موٹرز نے اکتوبر 2025 کیلئے اپنی مقبول گاڑیوں سانتافی ہائبرڈ اور ایلانترا ہائبرڈ پر خصوصی رعایتی آفرز متعارف کرا دی ہیں۔

 کمپنی کی ’ہنڈائی اکتوبر آفر‘ کے تحت صارفین کو رجسٹریشن سپورٹ اور نقد رعایت فراہم کی جا رہی ہے۔

پیشکش کے مطابق  سانتافی ہائبرڈ پر 50 فیصد رجسٹریشن سپورٹ (زیادہ سے زیادہ 2 لاکھ روپے) اور 7 لاکھ روپے تک نقد رعایت دی جا رہی ہے جبکہ ایلانترا ہائبرڈ کے کیش کسٹمرز کو 50 فیصد رجسٹریشن سپورٹ (زیادہ سے زیادہ 1.5 لاکھ روپے) فراہم کی جائے گی۔

یہ آفر 1 سے 31 اکتوبر 2025 تک ملک بھر کے مجاز ہنڈائی ڈیلرشپس پر دستیاب ہے۔

 کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ اقدام پاکستانی مارکیٹ میں ہائبرڈ ٹیکنالوجی کے فروغ اور صارفین کو جدید، پائیدار اور آرام دہ ڈرائیونگ تجربہ فراہم کرنے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خواجہ سعد رفیق کی شیر افضل مروت سے متعلق پیشگوئی درست ثابت