ڈی ایم اے کے 2 سب اسسٹنٹ سمیت 3 ملازمین رشوت کے الزام میں معطل

Oct 15, 2023 | 16:08:PM
ڈی ایم اے کے 2 سب اسسٹنٹ سمیت 3 ملازمین رشوت کے الزام میں معطل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف) چیئرمین سی ڈی اے کا کرپٹ افسران و اہلکاروں کے خلاف کریک ڈاون جاری، ڈی ایم اے کے تین ملازمین کو معطل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے نے کرپٹ افسران و اہلکاروں کے خلاف کریک ڈاؤن ہوئے ڈی ایم اے کے 3 ملازمین کو معطل کر دیا، تینوں ملازمین پر رشوت لینے کا الزام ہے، ان ملازمین میں دو سب اسسٹنٹ مبشر اورمحمد عظیم شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آن لائن فراڈ کرنیوالا ملزم گرفتار

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ تینوں ملازمین سیکٹر ایف سکس میں تاجروں سے مبینہ بھتہ وصول کرتے تھے، چیئرمین سی ڈی اے نے تینوں ملامین کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم دے دیا۔