کرکٹ شائقین کیلئے بڑی خبر، پاکستان کو اہم ٹورنامنٹ کی میزبانی مل گئی

Oct 15, 2021 | 20:03:PM
کرکٹ شائقین کیلئے بڑی خبر، پاکستان کو اہم ٹورنامنٹ کی میزبانی مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستانی کرکٹ شائقین کیلئے اہم خبر سامنے آگئی، ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کو مل گئی۔
تفصیلات کے مطابق دبئی میں ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس ہوا جس میں طے پایا کہ 2023کا ایشیا کپ پاکستان میں ہو گا اور ایشین کرکٹ ٹیمیں پاکستان جائیں گی۔ بھارت اور سری لنکاسمیت دیگر ٹیمیں ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گی۔
واضح رہے کہ پاکستان کو 2020ایشیا کپ کی میزبانی کرنا تھی لیکن کورونا کے باعث یہ ٹورنامنٹ 2022تک ملتوی ہو گیا اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے میزبانی کے حقوق سری لنکا کے حوالے کردئیے لہٰذا اگلے سال ہونے والا ایشیا کپ سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔پاکستان کو 2023میں ایشیا کپ کی میزبانی ریٹرن پالیسی کے تحت ملی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جمائما خان نے پاکستان کیوں چھوڑا؟وزیراعظم کی سابقہ اہلیہ کے اہم انکشافات