ٹا م کرو ز نے پلاسٹک سر جری کروالی؟سو شل میڈیا پر چہ میگوئیاں۔۔ویڈیو وا ئرل

Oct 15, 2021 | 18:26:PM
ٹا م کروز،پلاسٹک سر جری،ویڈیو،وائرل
کیپشن: ٹا م کروز،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)ہالی وڈ کنگ ٹام کروزنے بہت سی بلا ک بسٹر فلموں میں کا م کرکے دنیا بھر میں اپنی ادا کا ری سے تہلکہ مچا یا مگر اب ان کی ایک نئی تصویر نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے کیونکہ اداکار پہلے کے مقابلے میں کافی مختلف اور فربہ نظر آرہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بیوی سے طلاق کے دعوے۔۔ "مصیبتوں" میں گھرے عامر لیاقت نے ہانیہ کی شرمنا ک ویڈیو وا ئرل کر دی

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ٹام کروز کی تصویر اس وقت کی ہے جب وہ  نیشنل لیگ ڈویژن سیریز کے گیم 2 میں لاس اینجلس ڈوجرز اور سان فرانسکو جائنٹس کا میچ دیکھنے گئے تھے۔ تصویر وائرل ہونے کے بعد سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ اداکار نے شاید کوئی پلاسٹک سرجری کرائی تھی۔تاہم ان کی ویڈیو شیئر ہونے کے بعد سے اکثر مداحوں کو یقین نہیں آرہا کہ ٹام کروز نے خود کو اتنا بدل لیا ہے اور اس حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔

کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ یہ ویڈیو ٹام کروز جیسے نظر آنے والے کسی شخص کی ہے، یہ ٹام کروز نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:میٹرک کےنتائج کا اعلان کر دیا گیا۔۔ کامیابی کا تناسب 98.10فیصد رہا