ہرنائی میں پھرزلزلے کے جھٹکے۔۔ شہریوں میں خوف و ہراس

Oct 15, 2021 | 08:46:AM
ہرنائی میں پھر زلزلے کے جھٹکے
کیپشن: ہرنائی زلزلہ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) زلزلے سے متاثر ہونے والے بلوچستان کے شہر ہرنائی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہرنائی میں ایک مرتبہ پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ گھروں اور خیموں سے باہر نکل آئے۔
 انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے آنے کے بعد ریسکیو ٹیموں کو الرٹ کردیا گیا ہے۔
 واضح رہے کہ ہرنائی میں گزشتہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب  زلزلہ آیا تھا جس کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 32 افراد شدید اور 200 افراد معمولی زخمی ہوئے۔ 
 گزشتہ روز آنیوالے زلزلے میں 260 مکانات مکمل تباہ ہوئے جبکہ تین ہزار 720 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔
یہ بھی پڑھیں:آج موسم کیسا رہے گا۔۔۔ جانیے