آج موسم کیسا رہے گا۔۔۔ جانیے

Oct 15, 2021 | 08:37:AM
موسم ، سرد ، خشک
کیپشن: سورج بادلوں کی اوٹ میں (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ملک بھر کے بیشتر اضلاع میں  آج  موسم خشک رہے گا، گلگت بلتستان اور  کشمیرمیں  موسم خشک اور سرد  رہے گا، جبکہ مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان میں رات کے دوران موسم سرد رہے گا۔

محکمہ موسمیات  کے مطابق دارالحکومت اسلام آباد  میں آج موسم خشک رہے گا، جبکہ صوبہ  پنجاب ،خیبرپختونخوا اور سندھ کے کے بیشتر اضلاع میں  موسم خشک  اور میدانی علاقوں میں گرم  رہے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا  کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہے گا۔ صوبہ بلوچستان کے   بیشتر   اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تاہم کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان میں رات کے دوران موسم سرد رہے گا۔ گلگت بلتستان اور  کشمیرمیں   موسم خشک اورمطلع جزوی ابرآلود رہے گا، جبکہ رات کے اوقات میں موسم سرد ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا سے مزید27افراد جاں بحق،1086نئے کیسز رپورٹ